( 24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، جو وہ بطور ایئرفورس ون استعمال کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر قطر سے لگژری جیٹ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، اس لگژری جیٹ کی مالیت 40 کروڑ (400 ملین) ڈالر ہے، اس تحفے کا اعلان آئندہ ہفتے ٹرمپ کے دورہ قطر میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی سینئر سیاستدان نے بھی پاک فوج کی طاقت کو تسلیم کر لیا
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ قانون کے مطابق قبول کیے جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر قطر کے شاہی خاندان سے لگژری جیٹ قبول کرے گی، جو کسی غیر ملکی حکومت کی طرف سے اب تک کا سب سے قیمتی تحفہ ہو سکتا ہے۔