(24نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
فی تولہ 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے پر آگیا ۔
اس کے علاوہ چاندی بھی فی تولہ 43 روپے اضافے سے 3425 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، گھی سستا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر پر پہنچ گیا۔