31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاب مودی کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پاکستان سے الجھنا کتنا مہنگا...

اب مودی کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پاکستان سے الجھنا کتنا مہنگا پڑسکتا ہے، شاہد آفریدی


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اب مودی کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پاکستان سے الجھنا کتنا مہنگا پڑسکتا ہے۔

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر کل ملک میں یوم تشکر منایا گیا اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلیے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی کراچی میں ایک ریلی نکالی اور ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی نکالنے کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے کیونکہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم لوگ خود پچھلے کئی سالوں سے دہشتگردی کا شکار ہیں اور تقریباََ ہمارے 80  سے 90 ہزار معصوم لوگ شہید ہوئے ہیں تو ہم کیسے دہشتگرد ہوسکتے ہیں؟ بھارت کو پہلگام واقعے کی پہلے تحقیق کرنی چاہیے اور پھر فیصلہ کرنا چاہیے، بھارتی حکومت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا دیا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت نے پاک فوج کی صلاحیتوں کے بارے میں غلط اندازہ لگایا حالانکہ پاک فوج نے پہلے ہی اُنہیں خبردار کیا تھا جب ہم حملہ کریں گے تو دنیا دیکھے گی تو اب جب ہم نے جواب دیا تو پوری دنیا کو پتہ چلا ہے لیکن میں پھر بھی بھارتی حکّام سے کہوں گا کہ ہم لوگ امن اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت اچھے اور پڑھے لکھے سمجھدار لوگ ہیں لیکن مودی بھارتیوں کو دنیا بھر میں بدنام کروا رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا کو مودی جیسے آپس میں اختلافات اور نفرتیں پھیلانے والے نام نہاد لیڈر کی ضرورت نہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی جو دنیا نے دیکھا وہ ہمارا دفاع تھا کیونکہ بھارت نے ہمارے معصوم پھول جیسے بچوں اور نہتے شہریوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تو اب بھارت نے حملہ کیا تو پھر اس کے نتائج بھی بھگتے اور ہماری فوج کا مقابلہ کرے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات