31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشمعون عباسی نے بھارتی فوجیوں کی مضحکہ خیز ویڈیو شیئر کردی

شمعون عباسی نے بھارتی فوجیوں کی مضحکہ خیز ویڈیو شیئر کردی


کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے بھارتی فوجیوں پر بننے والی میمز کی وجہ بتادی۔

اداکار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین قہقہے لگانے پر مجبور نظر آ رہے ہیں۔

شمعون عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھارتی فوجی مشق میں مصروف نظر آ رہے ہیں، اس دوران ان کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا طریقہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ویڈیو میں بھارتی فوجیوں کو حرکت کرنے کے دوران سینے پر ہاتھ باندھے، چھلانگیں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جسے دیکھ کر ناصرف شمعون عباسی حیران ہیں بلکہ صارفین بھی بھارتی فوج کا خوب مذاق بنا رہے ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب بھارتی فوج کی کوئی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل ہوئی ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فوج میمرز کو یہ موقع فراہم کرتی رہتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات