31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹافواج پاکستان  نے قوم سے کیا وعدہ پورا کردیاڈی جی آئی ایس...

افواج پاکستان  نے قوم سے کیا وعدہ پورا کردیاڈی جی آئی ایس پی آر



(میاں افتخاررامے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی،کوئی بھارتی پائلٹ ہمارے حراست میں نہیں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا،6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، پاکستانی نوجوانوں نے انفارمیشن وار میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا،ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا،اللہ کے شکر گزار ہیں اس نے ہمیں فتح دی،پاک افواج نے 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی اہداف کو بھاری نقصان پہنچایا گیا،  پونچھ میں ریڈار اسٹیشن تباہ کیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بھارت نے ڈرون سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی،  سورت گڑھ،  سرسہ ، آدم پور ، اونتی پورہ ، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا،دو مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر ان فوجی نتصیبات کو پاکستان نے نشانہ بنایا جو آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملہ کررہے تھے،پاکستانی افواج نے اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی میں سے چند ایک کو استعمال کیا،بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا،پاکستان کے تمام حملے انتہائی مہارت سے کئے گئے تاکہ سویلین اس نشانہ نہ بنیں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پاکستان نے اپنی وسیع تر ٹیکنالوجی میں سے کچھ کا تحمل سے استعمال کیا، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ بھارت کی جارحیت کے خلاف شروع کیا گیا،پاکستان کا بھارت کو جواب ایک نصابی نمونہ تھا،زمین، فضا، سمندر اور سائبر محاذ پر دشمن کے اہم اہداف تباہ کیے گئے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے،مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے فتح سے نوازا،الحمدللہ ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا،پاک فوج نے فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کا استعمال کیا،بھارتی چیک پوسٹوں پر سفید پرچم لہرائے جانے تک حملے جاری رکھے گئے۔ 

پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ انڈیا کی پائلٹ کے پاکستان کی حراست میں ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر ہی ہیں تاہم واضح کرتا ہوں کہ کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں۔
انھوں نے سوال و جواب کے سیشن میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں کی تھی بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری حراست میں نہیں،یہ صرف سوشل میڈیا پروپیگنڈا ہے،پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی،جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی،ان کا کہان تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، بھارت کی طرف سے کوئی حرکت یا ایکشن ہوا تو ہماری فورسز تیار ہیں، مسلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت میں امن نہیں آسکتا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک بیرونی مسلہ ہے لیکن بھارت اسے اندرونی معاملات کے لیے استعمال کرتا ہے،بھارت کشمیر کا سٹیٹس ، ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے،پہلگام کے بعد کشمیریوں کے گھروں کو گرایا گیا،مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہے ۔
 ڈی جی آئی ایس پی آر مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے ایل او سی پر کوئی خلاف ورزی نہیں ہورہی،ہم امن پسند قوم ہیں اگر جارحیت ہوئی تو ہم جواب دیں گے اور ہم نے جواب دیا،پاکستان میں امن پر جشن منایا جارہا ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے جو آئے گا وہ واپس نہیں جائے گا، ایک طیارے کو معمولی نقصان پہنچا، مرمت کے بعد فعال کردیا جائے گا،ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ حماقت ہوگی،بھارت آگ سے کھیل رہا ہے،پاکستان نے پورے تنازع میں سمجھ داری کا مظاہرہ کیا،ہم جارحیت کا جواب دیتے ہیں اور ٹکا کر دیتے ہیں۔  

 یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پولیس موبائل پر خودکش حملے کی مذمت، پولیس سے رپورٹ طلب



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات