31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹامریکی معروف اداکارہ ایمبر ہرڈ کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

امریکی معروف اداکارہ ایمبر ہرڈ کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش


فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکا کی معروف اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شییئرنگ ایپ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے، اور دو نومولود بچوں کے پاوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے طویل کیپشن میں لکھا ہے کہ ’مدرز ڈے 2025ء میں کبھی نہیں بھولوں گی، اس سال میں نے اپنے خاندان کی تکمیل کی ہے جسے میں نے برسوں سے تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید لکھا کہ میں آج باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کرتی ہوں کہ میں نے ہرڈ گینگ میں جڑواں بچوں کو خوش آمدید کہا ہے، میری بیٹی ’ایگنس‘ اور میرے بیٹا ’اوشین‘ نے میرے ہاتھ اور میرے دل کو خوشی سے بھر دیا ہے۔

ایمبر ہرڈ کا اپنی پوسٹ میں بتانا تھا کہ چار سال قبل جب میری پہلی بیٹی ’اوناگ‘ نے جنم لیا تو میری دنیا ہمیشہ کےلیے بدل گئی تھی، میں ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہوں کہ میں نے اس خوشی کا انتخاب ذمہ داری اور سوچ سمجھ کر کیا۔

ایمبر ہرڈ نے اپنی اس پوسٹ میں دنیا کی تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کا کمنٹ باکس بلاک کر رکھا ہے۔

اداکارہ ایمبر ہرڈ معروف امریکی اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ہیں، ہالی ووڈ کی اس جوڑی کی شادی 2015ء میں ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2017ء میں اس جوڑی کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا جسے اداکار جانی ڈیپ نے ایک لمبے عدالتی ٹرائل کے بعد جیت لیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات