35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتجارتی خبریںکاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کا چھکا روپے کو بری...

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کا چھکا روپے کو بری طرح پچھاڑ دیا



(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 281.06 روپے سے بڑھ کر 281.22 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ اپریل 2025 میں درآمدی بل بڑھنے پر روپے پر پریشر بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.90 روپے پر برقرار رہا  جبکہ یورو 1.07 روپے مہنگا ہوکر 321.66 روپے  ، برطانوی پاؤنڈ 77 پیسے مہنگا ہوکر 377.41 روپے ،یو اے ای درہم5 پیسے مہنگا ہوکر 77.13 روپے پر آگیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 75.70 روپے پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں کمی، وزیراعظم کاتاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے اہم بیان



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات