(24 نیوز)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے، تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے تعلقات ماضی میں بھی کشیدہ رہے ہیں خود ہی دیکھ لیں گے، صدر ٹرمپ
اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے درمیان اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئےغیرقانونی تارکینِ وطن کا نکالا جانا ضروری ہے لیکن عدالتیں ان کے فیصلوں پرعملدرآمد میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔