35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتجارتی خبریں بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے اہم خبر

 بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے اہم خبر



(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

 اسٹیٹ بینک  کی مانیٹری پالیسی  کمیٹی نے شرح سود  12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کر دی ،کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی کا فیصلہ بھی کیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح میں تیزی سے کمی ہوئی ہے ،اپریل 25 میں مہنگائی کی شرح 0.30 فیصد تک گرگئی ہے ،اپریل میں مہنگائی کی اوسط شرح 8 فیصد رہی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ،عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹیز کی قیمتوں میں کمی کے بھی مہنگائی کی رفتار کم کی ہے، 

 مہنگائی کا منظر نامہ پچھلے تخمینے کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے۔ تجارتی ٹیرف کے حوالے سے بڑھی ہوئی عالمی غیریقینی کیفیت کے منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بین الاقوامی سیاسی حالات معیشت کیلئے چیلنجز کا سبب بن سکتے ہیں،اس پس منظر میں ایم پی سی نے محتاط زری پالیسی موقف برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مالی سال 25ء کی دوسری سہ ماہی کی عبوری حقیقی جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد سال بسال رہی، پہلی سہ ماہی کی نمو 0.9 فیصد پر نظر ثانی کرکے اسے 1.3 فیصد کردیا گیا،کرنٹ اکاونٹ مارچ میں  1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا ۔
اپریل 2025 میں ترسیلات زر 4 ارب 6 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی،ایک ماہ میں ترسیلات زر تاریخ میں پہلی بار 4 ارب ڈالر موصول ہوئیں ہیں۔

 ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس دسمبر 2025 تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے

مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑے سروے کے دوران 69 فیصد شرکا نے شرح سود میں کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کمی کا اشارہ دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات