40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںریشاد حسین پاکستان سپر لیگ کی بحالی، ٹیم جوائن کرنے کیلئے بے...

ریشاد حسین پاکستان سپر لیگ کی بحالی، ٹیم جوائن کرنے کیلئے بے تاب


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے کرکٹر ریشاد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ دوبارہ بحال ہونے پر اپنی ٹیم جوائن کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ میرے کمنٹس سے بہت زیادہ کنفیوژن پیدا ہوئی ، بدقسمتی سے میڈیا پر میری باتوں کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ ٹام کرن اور ڈیرل مچل سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور قلندرز کے بھائی چارے کی دل سے عزت کرتا ہوں ۔ میں نے دبئی ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ کے دوران بنگلہ دیشی صحافیوں کو مختصر انٹرویو دیا ، میرے بیان کو بڑھا چڑھا کر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ اس سے پیدا ہونے والیغلط فہمی پر افسوس ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات