40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومخاص رپورٹفلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریا میں ڈوب گیا

فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریا میں ڈوب گیا



(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکاررتیش دیش مکھ کی فلم”راجہ شیواجی” کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریائے ستارا میں ڈوب گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ کی مراٹھی فلم “راجہ شیواجی” کی شوٹنگ کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے ستارا میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی لپیٹ میں آ کر لاپتہ ہو گیا، دو دن بعداس کی لاش برآمد کرلی گئی۔

واقعہ منگل کے روز فلم کی شوٹنگ پیک اپ کے بعد پیش آیا جب کچھ فنکار قریبی دریا میں نہانے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کی فلم’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ کی ایک ہفتے قبل نمائش

فلم کے ہدایت کار و اداکار رتیش دیش مکھ نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو دی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا،پولیس نے واقعے کو حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات