35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومجرم و سزاچکن کے شوقین افراد کیلئے تشویشناک خبر

چکن کے شوقین افراد کیلئے تشویشناک خبر



(24نیوز)ڈی جی فوڈاتھارٹی اور ڈی جی ایل ڈی اے کا لاہورٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن جاری ،5ہزار850کلوبیمارمضرصحت مرغیاں اورمضرصحت گوشت تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن کےدوران میٹ سیفٹی ٹاسک فورس موجود تھی،ٹولنٹن میں21سپلائرز،شاپس میں موجود55ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی گئی،سابق دی گئی ہدایات پرعملدرآمدنہ ہونےپر5سپلائرزکوبھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ   تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اورمختلف امراض میں مبتلا پائی گئی، بیمارمرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پرسپلائی کی جانی تھیں،ویٹرنری سپیشلسٹ نےبرآمدشدہ مضرصحت مرغیوں کاتفصیلی معائنہ کیا، بیمارمرغیوں کاگوشت تیارکرناسنگین جرم ہے ، زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصرکیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

بین الاقوامی طرزپرگوشت کی تیاری وترسیل کےنظام پرکام کررہےہیں،جعلسازمافیاکےجڑسےخاتمے کیلئےتمام تروسائل بروئےکارلائےجارہےہیں،شہری پہلےسےذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنےسامنےذبح کروائیں۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات