(ویب ڈیسک) بھارت میں گھر کے اے سی یونٹ سے سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وشاکھاپٹنم کے ضلع پیندورتھی میں اہلخانہ نے ایئر کنڈیشنر کے اندر ایک سانپ کو دیکھا جس کے بعد وہ حیران رہ گئے،سانپ کے نظر آنے کے فوراً بعد اہل خانہ نے اسے پکڑنے والے سے مدد طلب کی جس نے فوراً پہنچ کر سانپ کو اے سی یونٹ سے بحفاظت نکال لیا تاہم اصل جھٹکا اس وقت لگا جب یونٹ کے اندر متعدد بچے سانپ بھی پائے گئے۔
https://www.youtube.com/watch?v=d_QGaKin9eI
تیلگو سکرائب نامی ایکس اکاؤنٹ نے 25 سیکنڈ کا کلپ شیئر کیا جس میں ایک شخص کو ایئر کنڈیشنر سے سانپ اور اس کے بچے نکالتے ہوئے دیکھا گیا،رپورٹ کے مطابق جس شخص کے گھر سے سانپ برآمد ہوا اس کا نام نارائن ہے اور اے سی کو کافی عرصے سے چلایا نہیں گیا تھا جبکہ سانپوں کو دیکھ کر مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
وائرل ویڈیو طویل عرصے تک برقی آلات کو دوبارہ شروع کرتے وقت محتاط رہنے کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا