35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات 20 مئی کو لاہور میں

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات 20 مئی کو لاہور میں


کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدارتی انتخاب کیلئے سندھ نے حافظ ذکاء اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، پی ایف ایف کے انتخابات تقریباً دس سال بعد ہونے جارہے ہیں ، فیفا این سی کے مطابق صدر، نائب صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کیلئے انتخابی معرکہ 20مئی کو لاہور میں سجے گا۔ صدارتی امیدوار کیلئے حافظ ذکاء اللہ، طحہ علی زئی اور محسن گیلانی مدمقابل ہیں ۔ بیرسٹر طحہٰ علی زئی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ظاہر شاہ گروپ جبکہ محسن گیلانی حکومتی اداروں اور خواتین کے ووٹ کے ساتھ میدان میں اترتے نظر آرہے ہیں۔ حافظ ذکاء اللہ کا تعلق پنجاب سے ہے اور انہیں سندھ سے کانگریس اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ سندھ فٹ بال کے صدر اور فیڈریشن کے نائب صدر کے امیدوار اعظم خان کے مطابق فیڈریشن ملکی تاریخ میں پہلی بار صحیح ڈگر پر آجائے گی ، ہم حافظ ذکاء اللہ کی حمایت کریں گے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات