(24 نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی فوج کی مکمل ناکامی پر سوالات اٹھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سخت ردعمل دیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہناہے کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا، اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے۔”
مزید پڑھیں:59 برس میں بھی جوان، شاہ رخ نے پردہ اٹھا دیا
سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی ٹیم آجاتی ہے کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی، اگر بند کرنا ہے تو تمام چیزیں بند کرو”۔
اسکے جواب میں دانش کنیریا نے بھارت نواز اور پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بیان میں انہیں آڑے ہاتھوں لیاتھا تاہم اب سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بھی پہلگام واقعہ پر سابق آل راؤنڈر کو تنقیدی جواب دیتے ہوئے کہا کہ “کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے”۔