(24نیوز)پشاورمیں چارسدہ اڈہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کی چارسدہ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں فریقین نے دشمنی پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریا میں ڈوب گیا
واقعے میں زخمی ہونے والے عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔