35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتعلیم اور صحتغیرحاضر ڈاکٹروں کی تنخواہیں فوری بند کرنے کا حکممراسلہ جاری

غیرحاضر ڈاکٹروں کی تنخواہیں فوری بند کرنے کا حکممراسلہ جاری



(ویب ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے بغیر اجازت غیرحاضر ڈاکٹروں کی تنخواہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا اور ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی بندش کے معاملے پر محکمہ صحت نے بغیر اجازت غیرحاضر ڈاکٹروں کی تنخواہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس کواس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیاہے،مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز کے متعلقہ ہسپتال واپس رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:تکنیکی و آپریشنل وجوہات،14پروازیں منسوخ،7کا شیڈول متاثر

مراسلے کے مطابق بغیراجازت غیرحاضر ڈاکٹروں کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے، تمام ڈاکٹرز، نرسزاورالائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کو فوری اپنی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات