(بابر شہزاد ترک) نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)ے ملک کے 22 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔
این ای او سی کے مطابق 17 سے 19 مارچ کے دوران 44 اضلاع سے 56 ماحولیاتی نمونے حاصل کئے گئے، چمن، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، لکی مروت، پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد، جیک آباد، قمبر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کیماڑی، کراچی ایسٹ، کراچی سینٹرل کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، لاڑکانہ، میر پور خاص، سجاول، سکھر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام این ای او سی نے کہا کہ تیسری قومی پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو گی، 26 مئی سے شروع ہونے والی کیمپین یکم جون تک جاری رہے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ