(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان پرلندن میں ایک ’’انتہائی سنگین‘‘ حملہ کیا گیا، جس میں وہ بمشکل جان بچا پائے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں رجب بٹ کی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائی دیئے، جبکہ وہ خود ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے نظر آئے۔
بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ سامنے آئے اور صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ کوئی مذاق یا ڈرامہ نہیں، بلکہ ایک المناک حقیقت ہے،حملہ شدید نوعیت کا تھا اور وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وہ اس میں زندہ بچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے اعلان کیاکہ میں جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں لیکن اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو اپنی اگلے ویڈیوز کے لیے محفوظ رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:“سوشل میڈیا جہنم سے بھی بری جگہ”علیزے شاہ نے انسٹا گرام سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر دیں
واضح رہے کہ رجب بٹ کچھ عرصہ قبل ایک متنازعہ ویڈیو کے بعد ملک چھوڑ کر لندن منتقل ہو گئے تھے۔