36.9 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومجرم و سزادولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا



(24نیوز)ڈسکہ کے علاقے تھانہ ستراہ کی حدود میں شادی کی خوشیاں چند لمحوں میں غم میں بدل گئیں، منڈ گاؤں میں دولہے کو سسرال میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 

افسوسناک واقعہ تھانہ ستراہ کے علاقے منڈ میں پیش آیا، جہاں عدنان نامی نوجوان کو ولیمے کی رسم کے بعد سسرال میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا، زخمی دولہے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر دلہن کے قریبی عزیز نے فائرنگ کی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات