(24 نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، ہنڈریڈانڈیکس میں 533پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 14ہزار کی سطح برقرارنہ رکھ سکا، ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 13ہزار 568کی سطح پربند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 23ارب روپے سے زائدمالیت کے 42کروڑ سےزائدشیئرزکا کاروبارہوا، اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر451کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 217کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور 187کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ