(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عبد الرحمٰن عرف مان ڈوگر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس شہباز علی رضوی نے مان ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی۔
مان ڈوگر اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر حیدر علی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ہے، اور ان کے مؤکل کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے،عدالت سے استدعا کی گئی کہ مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ہدایتکار ساجد خان پرایک اوراداکارہ نے سنگین الزام لگادیا
عدالت نے دلائل سننے کے بعد مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔