37.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومخاص رپورٹغیر ملکی خاتون سے دوستی شیکھر دھون کا اعتراف

غیر ملکی خاتون سے دوستی شیکھر دھون کا اعتراف



(24 نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کیساتھ تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔

گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا تھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا،انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے۔

مزید پڑھیں:جاپان، سانپ نے ٹرین سروس معطل کرادی

 بعدازاں کیمرہ ایک ایسی خاتون پر فوکس کرتا ہے جو چیمپیئنز ٹرافی کے دوران شیکھر دھون کیساتھ بیٹھی وہی خاتون تھیں، جسکے ساتھ انکی ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوئیں تھی۔

تاہم اب شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سوفی شائن کو بھی ٹیگ کیا ہوا جبکہ کیپشن میں لکھا ہے دل کا ایموجی بنایا ہوا ہے۔

دوسری جانب 39 سالہ دھون کو اکتوبر 2023 میں اپنی سابقہ ​​بیوی عائشہ مکھرجی علیحدہ ہوگئے تھے تاہم انکا ایک بیٹا زوراور ہے جس کے ساتھ وہ اکثر ملاقات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات