31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارتی ایئرفورس کا پاکستان سے لڑائی کے دوران نقصانات کا اعتراف

بھارتی ایئرفورس کا پاکستان سے لڑائی کے دوران نقصانات کا اعتراف



نیو دہلی:

بھارتی ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے طیاروں کی تباہی سے متعلق وضاحت کیے بغیر تسلیم کیا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے کہا کہ تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن تمام پائلٹس رواں ہفتے پاکستان سے لڑائی کے بعد واپس گھر آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران کتنے طیارے گرے ہیں ہیں اور کیا نقصان ہوا ہے، جس پر بھارتی عہدیداروں نے نقصانات کا اعتراف کیا لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے 4 عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ ان کے 3 جنگی طیارے گر کر تباہ ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے آگاہ کیا تھا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیاروں کو گرادیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات