31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصری وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار اور جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ

مصری وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار اور جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ


مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کو علیحدہ علیحدہ فون کال کی ہے۔

مصری میڈیا کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور جنگ بندی کے اہم اقدام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دورانِ گفتگو کشیدگی میں کمی، امن اور سکون کے فروغ اور خطے میں سلامتی اور استحکام لانے کے دانش مندانہ فیصلے کو سراہا۔

بدر عبدالعاطی نے زور دیا کہ جنگ بندی پر قائم رہنا باہمی اعتماد سازی کی بنیاد اور بھارتی و پاکستانی عوام کی امن، تعاون اور ترقی کی خواہشات کے لیے ضروری ہے۔

مصری میڈیا کے مطابق بھارت و پاکستان کے وزرائے خارجہ نے مصر کے مثبت مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے مصر کی سفارتی کاوشوں کا خیر مقدم کیا اور مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی بھی توثیق کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات