31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومتعلیم اور صحتبرطانوی ویزوں کے اجرا پر سختی سیاسی پناہ طلب کرنیوالے کی تعداد ...

برطانوی ویزوں کے اجرا پر سختی سیاسی پناہ طلب کرنیوالے کی تعداد  روکنےکیلئے ایکشن



(ویب ڈیسک) برطانیہ کی حکومت بعض ممالک کے شہریوں کے ویزے محدود کرنے پر غور کر رہی ہے۔تعلیمی ویزے پر آنے والے سیاسی پناہ طلب کرلیتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزرا کا کہنا ہے کہ بعض ممالک سے کام یا تعلیمی ویزے پر آنے والے سیاسی پناہ طلب کرلیتے ہیں۔برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ایک لاکھ 8 ہزار افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ 10 ہزار  542 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر 2 ہزار 862 سری لنکن اور تیسرے پر  2 ہزار 841 نائجیرین شہری تھے۔ گزشتہ برس برطانیہ میں ایک لاکھ 7 ہزار 480 بھارتی اور 98 ہزار 400  چینی طلبہ موجود تھے۔برطانوی تھنک ٹینک یوکے ان چینجنگ یورپ کے فیلو پروفیسر جوناتھن پورٹس کا کہنا ہے کہ ویزوں پر پابندی سے پناہ کی درخواستوں پر کافی کم اثر پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ منصوبے سے پاکستان، نائجیریا اور سری لنکا سے برطانیہ آنا مشکل ہوسکتا ہے۔تاہم یہ واضح نہیں کہ کون سے ممالک کے افراد زائد المدت قیام کرتے ہیں کیونکہ ہوم آفس نے 2020 کے بعد ایگزٹ چیک کے اعداد و شمار شائع نہیں کئے ہیں۔ تھنک ٹینک یوکے ان چینجنگ یورپ کے فیلو پروفیسر جوناتھن پورٹس کا کہنا ہے کہ ویزوں پر پابندی سے پناہ کی درخواستوں پر کافی کم اثر پڑے گا۔
 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات