(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عارضی رجسٹریشن کی بنیادپراسٹارلنک کوفوری لائسنس جاری نہ کرنےکافیصلہ کرلیا۔
اسٹارلنک پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کےلائسنس کا اجراء مزید تاخیرکاشکار ہے،لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیزریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط ہے۔
پاکستان اسپیس ایکٹویٹیزریگولیٹری بورڈنے21مارچ کواسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی،پی ایس اےآربی مستقل رجسٹریشن کیلئےتکنیکی اورریگولیٹری معاملات طےکرنےمیں مصروف ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے پی ایس اے آربی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کا انتظار کرےگااوراسٹارلنک کو لائسنس کے اجراء کے لیےتمام قانونی تقاضےپورا کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
اسٹارلنک پاکستان میں سروسز کے آغاز کے لیےلائسنس کے اجراء کا منتظر ہےاوراسٹارلنک کے ذرائع کا کہنا ہےکہ لائسنس کےاجراء میں تاخیر پرحکومت پاکستان اور پی ٹی اے ہی بہتر بتا سکتی ہے، مستقل رجسٹریشن کیسے ممکن ہوگی؟یہ بھی حکومت ہی بتا سکتی ہے۔