(اشرف خان)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر10 ارب 33 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں, کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 15 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر میں 23.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، مجموعی ذخائر بڑھ کر 15 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا،نئی قیمت جانیے