41.6 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹڈونلڈ ٹرمپ کا خطرناک جیل دوبارہ کھولنے کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ کا خطرناک جیل دوبارہ کھولنے کا حکم



(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی بیورو آف پرزنز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ مشہور زمانہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کر کے فعال کریں تاکہ امریکا کے سب سے خطرناک اور سفاک مجرموں کو وہاں قید کیا جا سکے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کرکے کھولا جائے، جب ہم ایک سنجیدہ قوم تھے تو خطرناک مجرموں کو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر وہاں قید کر دیا جاتا تھا، جہاں وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

مزید پڑھیں:90 لاکھ پاکستانی کرپٹو کے کام سے منسلک

الکاٹراز جیل سان فرانسسکو بے کے وسط میں جزیرے پر واقع ہے، یہ ایک وقت میں امریکا کی سب سے محفوظ اور سخت سکیورٹی والی جیل سمجھی جاتی تھی، اس میں مشہور مجرم ال کیپون سمیت کئی خطرناک افراد قید رہے، جیل 1963ء میں بند کر دی گئی تھی کیونکہ اس کا خرچ دیگر جیلوں سے تقریباً تین گنا زیادہ تھا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الکاٹراز کو بڑا، جدید اور محفوظ بنایا جائے گا، اس میں جدید سکیورٹی کے تمام تقاضے شامل ہوں گے،محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے تعاون سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر زور دے رہا ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات