41.6 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومجرم و سزایوٹیوبر یاسر خان کے چھوٹے بھائی اویس خان فائرنگ سے قتل

یوٹیوبر یاسر خان کے چھوٹے بھائی اویس خان فائرنگ سے قتل



(24  نیوز)معروف یوٹیوبر یاسر خان علیزئی کے چھوٹے بھائی اویس خان علیزئی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقتول کھلابٹ ٹاون شپ کا رہائیشی تھا، مقتول کو سر میں ایک ہی فائر لگا جس سے مقتول موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرٹراما سنٹر منتقل کر دی۔

نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، اویس خان کی نماز جنازہ شام 6 بجے ان کے آبائی قبرستان کھلابٹ میں ادا کر دی گئی۔ 

نماز جنازہ میں اہل علاقہ کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم اویس خان کو سینکٹروں اشک بار آنکھوں کے ہمراہ سپردخاک کر دیا گیا۔

 صوبائی سیکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف، ملک عدیل اقبال، اور وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن، مینا خان آفریدی، نے علی زئی کے بھائی اویس علی زئی کی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

انھوں نے لواحقین کو ہر ممکن انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی عائد



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات