31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹمغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ نے بھارتی سپریم...

مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ نے بھارتی سپریم کورٹ سے لال قلعے کا قبضہ مانگ لیا



(ویب ڈیسک)مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے بھارتی سپریم کورٹ سے دہلی کے لال قلعے کا قبضہ مانگ لیا۔

عدالت نے کہا کہ اگر لال قلعہ دے دیا تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنا نے سلطانہ بیگم کا دعویٰ مسترد کرکے لال قلعے کے قبضے کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلطانہ بیگم نے اس سے قبل دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے 2021 اور 2024 میں ان کی درخواست مسترد کردی تھی، ہائی کورٹ نے عدالت سے رجوع کرنے میں 150 سال کی غیر معمولی تاخیر کو درخواست مسترد کرنے کی وجہ بتایا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات