(24نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لئے راضی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی،ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں سیریز دونوں وینیوز پر کروائیں گے،بنگلہ دیشی کرکٹر رشاد حسین نے گزشتہ روز اپنے لوکل میڈیا سے پاک بھارت ٹینشن سے متعلق تحفظات شئیر کئے تھے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز فیصل آباد اور لاہور میں کھیلنی ہے جبکہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 مئی کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟