31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹتھائی لینڈ میں 50 سال بعد طلبہ کے ہیئرسٹائل پر عائد سخت...

تھائی لینڈ میں 50 سال بعد طلبہ کے ہیئرسٹائل پر عائد سخت پابندیاں ختم



 (انٹرنیشنل ڈیسک)تھائی لینڈ میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے نافذ سخت ہیئر سٹائل قوانین کو 50 سال بعد غیر آئینی قرار دے کر ختم کر دیا گیا ہے، ملک کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے مارچ 2025 میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 1975 میں وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ضوابط طلبہ کی ذاتی آزادی، ذہنی صحت اور متنوع صنفی شناخت کے خلاف ہیں۔

یہ پابندیاں اصل میں 1975 کے فوجی حکومت کے دور میں متعارف کروائی گئی تھیں ،جب طلبہ کو فوجی طرز کا بال کٹوانے، مختصر یونیفارم پہننے اور سخت نظم و ضبط کا پابند بنایا گیا،تھائی معاشرہ  جو بدھ مت پر مبنی قدامت پسند روایات رکھتا ہے، میں یہ ضوابط “اچھے شہری” بنانے کی کوشش سمجھے جاتے رہے۔

 بنگکاک کے ایک سکول کے طالبعلم بارامی چاووانچ عرف  خاؤ کلونگ  کو محض چند سینٹی میٹر لمبے بال رکھنے پر تمام سکول کے سامنے جزوی طور پر سر منڈوانا پڑا، یہ عمل محض سزا نہیں بلکہ عوامی تذلیل بن گیا  جو آج بھی اس کے ذہن میں “زخم” کی مانند ہے۔

 2020 میں ملک گیر جمہوری تحریک کے ساتھ ساتھ طلبہ کی علیحدہ تحریک بھی اٹھی جس میں ‘بیڈ  سٹوڈنٹس’ نامی گروپ نے لباس، بالوں اور سکول میں ہونے والی مار پیٹ اور ذہنی اذیت کے خلاف آواز بلند کی،طلبہ نے مظاہروں میں سفید ربنز، 3 انگلیوں کا سیلوٹ اور پرانی نسل کا مذاق اڑاتے ہوئے ڈایناسور کے کاسٹیوم پہن کر شرکت کی،کچھ طلبہ نے احتجاجاً اپنے بال عوام کے سامنے کاٹ دیے، یہاں تک کہ ایک طالبہ نے وزارت تعلیم کے دفتر کے باہر اپنا سر منڈوا دیا۔

 اگرچہ عدالت نے ان ضوابط کو غیر آئینی قرار دے کر طلبہ کو بڑی قانونی کامیابی دی ہے  تاہم بہت سے طالبعلم اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ کچھ سکول اب بھی پرانے سخت اصول لاگو رکھیں گے،16 سالہ طالبہ نجچایا کرائسریوتانا نے بتایا کہ پہلے ہر ہفتے بالوں کی سخت جانچ ہوتی تھی لیکن اب حالات  کچھ بہتر  لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برازیلین راہبہ کے انتقال کے بعد اب معمر ترین خاتون کا اعزاز کس کے پاس ہے؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات