35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیواٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 بلین سے تجاوز کر...

واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 بلین سے تجاوز کر گئی



(24 نیوز)معروف سوشل میڈیا  ایپ” واٹس ایپ” کے صارفین  کی تعداد تین ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

2014 میں فیس بک کے بانی زکربرگ نے واٹس ایپ کو 19 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور 2020 میں ایپ کے صارفین کی تعداد 2 بلین تھی، اب یہ دنیا کی چند ایپس میں شامل ہو گئی ہے جو 3 بلین سے زائد ماہانہ صارفین رکھتی ہیں۔

میٹا کی حالیہ کانفرنس کال میں زکربرگ نے کہا کہ واٹس ایپ کی بڑھتی ہوئی صارفین کی تعداد اسے کمپنی کے لیے ایک اہم کاروباری پلیٹ فارم بناتی ہے۔

میٹا کی سی ایف او سوسن لی نے بتایا کہ واٹس ایپ صارفین بڑی تعداد میں Meta AI کے ساتھ ون آن ون چیٹس میں مصروف ہیں جو ایپ کے استعمال کو مزید بڑھا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کے کاروباری شعبے میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ایپ میٹا کے 510 ملین ڈالر کے منافع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مفت پلاٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات