(24نیوز)امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ مفاہمت کی طرف گامزن ہونے لگی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کیلئے چین کی مارکیٹ کھلنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ سوئٹزرلینڈ میں چین کے ساتھ مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے،امریکی فرمز کے لیے چین کی مارکیٹ کھلنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت قیادت پر فخر ہے،جنگ بندی نہ ہوتی توتباہی ہوتی،ڈونلڈٹرمپ
امریکا نے چین سے درآمدی اشیا پر 145 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا تھا،جواب میں چین نے بھی امریکی درآمدی اشیا پر 125 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔