40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتعلیم اور صحتنیند کی کمی دل کی صحت پر توقع سے زیادہ اثر انداز...

نیند کی کمی دل کی صحت پر توقع سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے: تحقیق


—تصویر سوشل میڈیا

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی دل کی صحت پر توقع سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔

یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ سے آپ سستی محسوس کرتے ہیں لیکن صرف چند راتوں کی نیند کی کمی بھی خاموشی سے دل کی صحت کو متاثر کرنا شروع کر دیتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی مالیکیولر سطح پر تبدیلیوں کو متحرک کرتی ہے اور یہ امراضِ قلب کے خطرات کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔

سوئیڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق جو کہ ایک محتاط انداز سے لیبارٹری کے کنٹرول شدہ ماحول میں کی گئی ہے اس سے پتہ چلا کہ نیند کی کمی کس طرح دل کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔

اس تحقیق کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ نیند کی کمی خون میں موجود مخصوص پروٹینز کو کس طرح متاثر کرتی ہے جو سوزش اور دل کے مسائل سے وابستہ ہیں۔ 

دل کی صحت کا انحصار بہت سی چیزوں پر ہوتا ہے، مثلاً خوراک، ورزش، تناؤ اور نیند۔

اگرچہ بڑے پیمانے پر کی گئی تحقیق نے نیند کی دائمی کمی کو دل کے دورے اور فالج سے جوڑا ہے، لیکن نیند کی کمی کے وقت جسم کے اندر کیا ہوتا ہے اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔

اس تحقیقی ٹیم نے 16 صحت مند جوان مردوں کے ساتھ کام کیا، ان سب کے جسم کا وزن نارمل تھا اور انہیں نیند کی کمی کے کوئی معلوم مسائل درپیش نہیں تھے۔

محقیقین نے 16 صحت مند نوجوانوں کے ساتھ کام کیا، جن میں سے سبھی کا جسمانی وزن نارمل تھا اور نیند کی کوئی پریشانی معلوم نہیں تھی۔

لیب میں 2 سے زیادہ سیشنز میں شرکاء کی تحقیق کو سختی سے کنٹرول شدہ انداز میں مانیٹر کیا گیا، یہ تمام افراد ایک جیسی خوراک، یکساں جسمانی سرگرمیاں اور ہر سیشن میں 30 منٹ کی شدید ورزش مکمل کرتے تھے۔ 

فرق صرف اتنا تھا کہ ایک سیشن میں 3 راتوں کی پوری نیند شامل تھی جبکہ دوسرے سیشن والوں کو رات میں صرف 4 گھنٹے سونے کی اجازت تھی، صبح اور شام کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کر کے، ٹیم نے تقریباً 90 مختلف پروٹینز کی سطح کا جائزہ لیا جو کہ حیران کن تھا۔

نیند کی کمی کی وجہ سے انفلیمیٹری پروٹینز کی سطح میں اضافہ ہوا، یہ وہی پروٹینز ہیں جن کا تعلق دل کی بیماریوں مثلاً کورونری آرٹری اور ہارٹ فیل سے منسلک ہے۔

ان ماہرین نے کہا کہ نیند کی کمی کے صحت بالخصوص دل کی صحت پر نہایت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات