40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومخاص رپورٹبھارتی میڈیا نے پی ایس ایل کو نشانے پر رکھ لیا

بھارتی میڈیا نے پی ایس ایل کو نشانے پر رکھ لیا



(24 نیوز)بھارت نے جنگی میدان میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

 بھارت کی انتہاپسند حکمران جماعت پی جے پی نے اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلانے کیلئے انڈین میڈیا کا سہارا لے لیا ہے تاکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو سپوتاژ کیا جاسکے۔

انڈین میڈیا نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر سوال اٹھانا شروع کردیا ہے۔

دوسری طرف انڈین پریمئیر لیگ میں شریک غیر ملکی کرکٹرز خصوصاً نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے ایک اور اہم شہر میں تعلیمی ادارےغیر معینہ مدت تک بند

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے 7 کھلاڑی سیم بلنگز، جیمز ونس، ٹام کرن، ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن، ٹام کوہلر کینمور اور لیوک ووڈ پی ایس ایل میں شامل ہیں۔

 ان  میں سے  ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن نے فرنچائز ملتان سلطانز سے بات کی ہے کہ وہ گھر روانہ ہونا چاہتے ہیں۔

ادھر حقیقت یہ ہے کہ پی ایس ایل میں شریک ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی کوالیفائر کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ فرنچائز کو اپنا آخری میچ اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات