(24نیوز)تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،تمام تعلیمی ادارے جمعہ، ہفتہ بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میچ منسوخ۔۔۔
پنجاب بھر کے سکول، کالج اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی، پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تعطیلات کا فیصلہ موسم کی شدت یا دیگر ممکنہ عوامل کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔