40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومخاص رپورٹمعروف اداکار کیخلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج

معروف اداکار کیخلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج



(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارمائیکل پِٹ پر نیویارک میں سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی اداکار مائیکل پٹ پرنیویارک سٹی میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی، گلا دبانے، اور جسمانی حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

گرینڈ جیوری کی جانب سے اداکار پر عائدکی گئی فردِ جرم کے مطابق، الزامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل پٹ نے متاثرہ خاتون کو کنکریٹ بلاک اور لکڑی کے ٹکڑے سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

44سالہ اداکار کو جمعہ کو سابقہ گرل فرینڈ کی جانب سے عائد الزامات کے کے بعد گرفتار کیا گیا اور ان پر نو الزامات عائد کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعات اپریل 2020 سے اگست 2021 کے درمیان بروکلن کے بشوک علاقے میں پیش آئے تھے۔

پٹ کے وکیل جیسن گولڈمین نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں جو اداکار کو بےقصور ثابت کریں گے، یہ الزامات کئی سال بعد ایک باہمی رضامندانہ تعلق کے دوران کے واقعات پر مبنی ہیں، جن کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:“اللّٰہ اکبر،تیار ہیں ہم” قوم کی دلی آواز پر نیا ملی نغمہ ریلیزکردیاگیا

پٹ نے بھی الزامات سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں خود کو بےگناہ قرار دیا اور 100,000 امریکی ڈالرز کی ضمانت پر رہا ہوگئے، کیس کی اگلی سماعت 17 جون کو بروکلن میں ہوگی۔

واضح رہے کہ مائیکل پٹ کوبورڈ واک ایمپائر اور ڈاسنز کریک جیسے ٹی وی شوز میں ان کے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے،



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات