40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیواٹس ایپ ایک اور دلچسپ فیچر معتارف کرانے کیلئے تیار

واٹس ایپ ایک اور دلچسپ فیچر معتارف کرانے کیلئے تیار



(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مسلسل نئے اور مفید فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے جو رابطوں کو مزید آسان بناتے ہیں، تاہم متعدد گروپ چیٹس، چینلز اور کمیونٹیز کا حصہ ہونے کی وجہ سے تمام پیغامات کو پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے اہم میسجز نظرانداز ہو سکتے ہیں۔

اس مسئلے کے حل کے لیے میٹا ایک جدید فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے،WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے ٹول پر کام کر رہا ہے جو میسجز کی سمری فراہم کرے گا،یہ فیچر میٹا اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے گروپ چیٹس، چینلز اور انفرادی گفتگو کے پیغامات کی مختصر اور نجی سمری تیار کرے گا،اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو وقت بچانے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ لاتعداد پیغامات پڑھنے کی زحمت سے بچ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں آزمائش کے مراحل میں ہے،یہ ٹول اس وقت فعال ہوگا جب صارف کو مخصوص تعداد میں نئے پیغامات موصول ہوں گے، ان ریڈ میسجز کے اوپر ایک آپشن ظاہر ہوگا جس پر کلک کرتے ہی پیغامات کی سمری تیار ہو جائے گی۔

میٹا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس فیچر کے باوجود پیغامات کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی اور نہ ہی میٹا، واٹس ایپ یا کوئی تھرڈ پارٹی ان تک رسائی حاصل کر سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ان چیٹس پر کام نہیں کرے گا جہاں ایڈوانسڈ پرائیویسی سیٹنگز فعال ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا”سورینٹو” کی ملک بھر میں بکنگ کا باقاعدہ آغاز



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات