40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومخاص رپورٹاللّٰہ اکبرتیار ہیں ہم قوم کی دلی آواز پر نیا ملی نغمہ...

اللّٰہ اکبرتیار ہیں ہم قوم کی دلی آواز پر نیا ملی نغمہ ریلیزکردیاگیا



(24نیوز)بھارت سےکشیدگی کےتناظرمیں پاکستانی قوم کی دلی آوازپرنیاملی نغمہ ” اللہ اکبر۔۔تیارہیں ہم ” ریلیزکردیاگیا۔

اس نغمے میں دلوں کوگرمادینےوالی شاعری اورخون میں جوش لانےوالی موسیقی نےسماں باندھ دیاہے جس میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اُسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے، دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید  دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔

گانے کے بول ہیں:

غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم

لڑنے کے لئے تیار ہیں ہم

 بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اُس کا مقابلہ کس قوم سے ہے،پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔

جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیشہ امن کی بات کی،چاہتے ہیں خطے میں امن رہے: احسن خان

یہ ترانہ  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے آفیشل یوٹیوب چینل سے جاری کیا گیا جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم، دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات