40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹرات بھر AC میں سونے والے ہو جائیں ہوشیار

رات بھر AC میں سونے والے ہو جائیں ہوشیار



(24 نیوز)ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر نے ہر فرد کو بے حال کر رکھا ہے، اور ایسے میں ائیر کنڈیشنر (AC) کا استعمال بظاہر سب سے بڑی راحت معلوم ہوتا ہے،اگر آپ نے بھی ہر رات اے سی کے ساتھ سونے کی عادت بنا لی ہے، تو یہ وقت ہے تھوڑا رک کر سوچنے کا کیونکہ جہاں یہ آپ کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے، وہیں اس کے کچھ چھپے ہوئے نقصانات بھی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 اے سی میں سونے کے وہ ممکنہ مضر اثرات بیان کیے جا رہے ہیں جنہیں آپ ہرگز ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

بند کمرہ، خراب ہوا
اے سی چلانے کے دوران دروازے اور کھڑکیاں مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں کمرے میں ہوا کی روانی رک جاتی ہے، جب طویل مدت تک یہی کیفیت برقرار رہے، تو یہ کمرے کی ہوا میں آلودگی کے ذرات کو بڑھا سکتی ہے، اس کے نتیجے میں سانس کی تکلیف، الرجییا دمہ کی علامات میں شدت آسکتی ہے۔

کان کا انفیکشن
اے سی کے وینٹ سے نکلنے والی ٹھنڈی ہوا کان میں درد اور تکلیف پیدا کر سکتی ہے، اس سے ”یوسٹیشین ٹیوبز“ (Eustachian tubes) متاثر ہو سکتی ہیں، جو کہ کان کو گلے سے جوڑتی ہیں، وقت کے ساتھ اس پر دباؤ بڑھنے سے کان کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مدافعتی نظام کی کمزوری
مسلسل سرد ماحول میں رہنے سے ناک اور سانس کی نالیوں میں موجود خون کی نالیاں سکڑ سکتی ہیں، جس سے جسم کی قوتِ مدافعت متاثر ہوتی ہے، اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ، جسم میں وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

جسمانی درجہ حرارت میں بے ترتیبی
رات بھر اے سی میں سونے سے جسم کی قدرتی تھرموسٹیٹک صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، اس سے جسم ضرورت سے زیادہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے یا ہائپوتھرمیا کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے (یعنی جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک گر جانا)

جلد اور آنکھوں کی خشکی
اے سی کمرے کی ہوا سے نمی جذب کر لیتا ہے، جس کے باعث جلد خشک اور کھردری محسوس ہوتی ہے، آنکھوں میں جلن اور خشکی پیدا ہوسکتی ہے اور آنکھوں میں دباؤ اور تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔

پٹھوں کی سختی اور درد
سرد ماحول پٹھوں کو اکڑنے پر مجبور کرتا ہے، جس کے نتیجے میں پٹھوں میں کھچاؤ اور سختی محسوس ہوسکتی ہے۔

جوڑوں میں درد ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر اُن افراد میں جو پہلے ہی گٹھیا یا دیگر عضلاتی مسائل میں مبتلا ہوں۔

اے سی ایک نعمت ضرور ہے، مگر اس کا استعمال احتیاط سے کرنا بے حد ضروری ہے۔

اگر آپ اے سی کے بغیر سونا برداشت نہیں کر سکتے، تو اسے درمیانے درجے پر رکھیں، کمرے میں تھوڑی ہوا کی آمد و رفت کا راستہ رکھیں، اور نمی کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ہمیڈیفائر کا استعمال کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات