40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ختم مذاکرات کی نئی پیشکش

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ختم مذاکرات کی نئی پیشکش



(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی ختم ہوگئی جس کے بعد روس نے مذاکرات کی نئی پیشکش کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے پر روسی صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی نئی پیشکش کردی ہے۔

روسی صدرپوٹن نے تجویز دی ہے کہ مذاکرات 15 مئی کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوں اور ان میں کوئی پیشگی شرط نہ رکھی جائے، روس مسئلے کا پُرامن حل چاہتا ہے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب دونوں فریق سنجیدگی سے بات چیت کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ مفاہمت کی طرف گامزن

ترک حکام نے بھی مذاکرات کی میزبانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک بار پھر روس یوکرین تنازع کے پُرامن حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات