40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتجارتی خبریںسونے کی قیمتوں میں استحکامفی تولہ کتنے کاہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں استحکامفی تولہ کتنے کاہوگیا؟



(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 50ہزار 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 3ہزار 417روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2ہزار 929روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا

دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھاگیاہے،سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیاجہاں ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 400.96 ریال، 22 قیراط ایک گرام 367.54 اور 18 قیراط 300.72 ریال رہی،21قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 350.76 ریال ریکارڈ کی گئی تھی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات