40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحرا مانی کی ابوظبی ایئر پورٹ سے روتے ہوئے ویڈیو

حرا مانی کی ابوظبی ایئر پورٹ سے روتے ہوئے ویڈیو


حرا مانی —فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ابوظبی ایئر پورٹ سے اپنی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا ہے کہ پرسوں جب میں ابوظبی ایئر پورٹ پر پھنس گئی تھی تو مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں کو نہیں مل پاؤں گی، کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھی، ہم جنگ نہیں چاہتے۔

حرا مانی نے کہا کہ میں بس اپنے جذبات ان تمام پاکستانیوں سے شیئر کرنا چاہتی تھی جن کے بچے، شوہر، بیٹے اس جنگ کی نظر ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میری دل سے سب کے لیے دعا ہے کہ اللّٰہ پاک سب کو صبر عطاء کرے، پاکستان زندہ باد۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات