40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتعلیم اور صحتسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا

سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا



(24نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن  کی جانب سے صوبائی  و ڈسٹرکٹ لیول پر وار کنڑول روم قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وار کنڑول روم میں افسروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،محکمہ سکول ایجوکیشن نے 3دنوں کیلئے 3خصوصی کمیٹیاں بنا دیں،  ہفتہ اتوار اور پیر تک کیلئے 3کمیٹیاں بنائی گئیں۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں وار کنڑول روم بنائے جائیں گے جبکہ وار کمیٹیاں ایمرجنسی ایجوکیشن پلان بنائیں گی۔
کمیٹیاں سکولوں میں جنگ کی صورت میں خطرات کا جائزہ لیں گی ۔

 ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں طلباکو تعلیم دینے کیلئے عارضی جگہوں کا بندوست کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
  محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ کا بندوست کیا جائے، ہائی رسک سکولوں میں حفاظتی ڈرل کی جائیں گی۔

خطرات کے اعتبار سے سکولوں کی کیٹگری بنائی جائے گی.

محکمہ سکول ایجوکیشن نے وار کنڑول روم کیلئے ٹیلی فون نمبر بھی جاری ہے،04299206564پرکال کرکے معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات