40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومغزہ لہو لہوآمدنی کے مقابلے میں اخراجات پر قابو، کے پی حکومت 111ارب کی...

آمدنی کے مقابلے میں اخراجات پر قابو، کے پی حکومت 111ارب کی بچت کرنے میں کامیاب



پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

تین سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ ماہی کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کو مجموعی طور پر 1031ارب 26 کروڑ کے مالی وسائل حاصل ہوئے جن میں مرکزی حکومت کی جانب سے قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت صوبے کو 824ارب 86کروڑ روپے موصول ہوئے جبکہ صوبے کو اپنے طور پر محاصل سے 46ارب 20کروڑ کی آمدنی ہوئی اور 40ارب 17کروڑ روپے نان ٹیکس آمدن رہی۔

وفاقی حکومت نے صوبے کو قرضہ جات اور گرانٹس کی مد میں 120ارب روپے فراہم کیے جن میں 38ارب 58کروڑ روپے قرضہ جات، جاری گرانٹس کی مد میں 54ارب 99کروڑ اور ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 26ارب 43کروڑ روپے شامل ہیں۔

نو مہینوں کے دوران صوبے کی جانب سے مجموعی طور پر 919ارب 95کروڑ روپے کے اخراجات کیے گئے جن میں اخراجات جاریہ کی مد میں 759ارب 56 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

مرکز کو قرضہ جات پر مارک اَپ کی مد میں 13 ارب 75کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی اور مرکز نے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی مد میں صوبے میں 147ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات