40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجی12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلاور مون

12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلاور مون



(24 نیوز)پاکستان اور دنیا بھر کے فلک بینی کے شوقین افراد 12 مئی بروز اتوار کو ’فلاور مون‘ یعنی پھولوں کا چاند اپنی مکمل آب و تاب سے آسمان پر چمکتا ہوا دیکھ سکیں گے، یہ مئی کے مہینے کا پہلا مکمل چاند ہوگا، جو رواں برس ایک مائیکرو مون کی صورت میں ظاہر ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، فلاور مون اس بار معمول کے مقابلے میں قدرے مدھم اور چھوٹا دکھائی دے گا کیونکہ یہ چاند اپنی بیضوی مدار کے سب سے دُور مقام پر ہوگا, مائیکرو مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اپنے زیادہ سے زیادہ فاصلے پر ہوتا ہے، برخلاف سپر مون کے، جو زمین کے قریب آ کر زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔

فلاور مون پاکستان میں 12 مئی کی شام غروب آفتاب کے بعد مشرقی افق پر نمودار ہوگا اور ساری رات آسمان پر چمکتا رہے گا، جبکہ مغربی افق پر طلوعِ آفتاب سے قبل غائب ہو جائے گا, چاند کی مکمل روشنی کا وقت پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات 9 بج کر 56 منٹ پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:مکہ مکرمہ میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 42 غیرملکی گرفتار

ماہرین نے یہ نظارہ دیکھنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ چاند کو بہتر طریقے سے دیکھنے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں مشرقی افق صاف اور رکاوٹ سے پاک ہو, واضح رہے کہ 11 اور 13 مئی کی راتوں میں بھی چاند تقریباً مکمل شکل میں دیکھا جا سکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب چاند طلوع یا غروب ہوتا ہے تو یہ نارنجی یا سرخی مائل رنگ اختیار کر سکتا ہے, اس کا سبب وہی فضائی مظہر ہے جس کی وجہ سے سورج غروب ہوتے وقت سرخ دکھائی دیتا ہے, یعنی ریلے اسکیٹرنگ، جس میں زمین کی فضا نیلی روشنی کو منتشر کر دیتی ہے اور سرخ و نارنجی لہریں نمایاں ہو جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ اگلا مکمل چاند ’اسٹرابیری مون‘ 11 جون کو طلوع ہوگا، جو کہ 21 جون کو آنے والے موسم گرما کے نقطہ انقلاب (Summer Solstice) سے قبل آخری مکمل چاند ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات