(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں نورمقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،سزائے موت کیخلاف مجرم ظاہر جعفر کی اپیل پر سماعت 13 مئی کو ہوگی۔
جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قتل کیس میں مرکزی مجرم کی اپیل پر سماعت کریگا، سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ میں مجرم کے والد کی بریت کے خلاف مقتولہ کے والد شوکت مقدم کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فضائی حدودکھلنے کے بعدحج فلائٹ آپریشن مکمل طورپر بحال
مجرم ظاہر جعفر نے 2021ء میں نور مقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کردیا تھا،ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا، اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مجرم کی سزائے موت برقرار رکھی جس کے بعد ظاہر جعفر نے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کررکھی ہے۔