31.4 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجنگ بندی، قومی کھلاڑی پاکستان کی فتح پر خوشی سے نہال

جنگ بندی، قومی کھلاڑی پاکستان کی فتح پر خوشی سے نہال


کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ملک کے نامور کھلاڑیوں نے ملک کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارت کو بھر پور جواب دینے اور جنگ بندی پر مجبور کرنے پر خوشی سے نہال دکھائی دے رہے ہیں،انہوں نےکو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے انتہائی افسوس ناک تھے، بھارت جنگی جنون سے باہر نکل کر کھیلوں کی ڈپلو میسی سے حالات کو بہتر بنانے اور امن کے قیام کے لئے کوشش کر ے، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ، حنیف خان نے کہا کہ بھارتی حملے نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ،پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو شہید کیا، سابق قومی کر کٹ کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے، جیولین تھرو ارشد ندیم نے کہا کہ کھیلوں کی ڈپلو میسی سے حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،ٹیبل ٹینس چیمپئن شاہ خان نے کہا کہ امن کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ بھارتی حملہ افسوس ناک ہے، انٹر نیشنل خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید نے کہا کہ بھارت نے کھیل کے میدان میں نہ کھیلنے کی دہشت گردی کی ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات